Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دوستوں کے درمیان دوستی کی تلاش میں ہوں : عدنان صدیقی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کے درمیان بھی ہمیشہ کسی دوست کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر ازخود تنہائی اختیار کئے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں بھارتی گانا ‘تیرے جیسے یار کہاں‘ سنائی دے رہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز اپنایا اور یہ شعر لکھا۔

وفا کے شہر میں قحطِ وفا ہے اے شاعر،,ہزار دوست ملے ایک دوستی نہ ملی

اداکار نے نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد کے کہے گئے فکر انگیز جملے بھی لکھے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں وفاداروں کے درمیان وفاداری تلاش کرتا ہوں، میں دوستوں کے درمیان ایک دوست ڈھونڈتا ہوں۔‘

عدنان صدیقی نے والد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت ہر دوست سے آپ کی دانائی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس سے قبل اداکار نے اپنے والد کے ساتھ بِتائے اچھے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے والد ہمیشہ بتایا کرتے تھے کہ جس جگہ آپ کا بچپن گزرا ہوتا ہے، وہ جگہ نہیں بھلائی جاتی اور میرا بچپن بھارت میں گُزرا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کے والدین تقسیم ہند کے بعد یو پی سے پاکستان ہجرت کر کے پہنچے، عدنان صدیقی نے کہا کہ والد ہمیشہ بھارت کی اور اپنے بچپن کی باتیں کیا کرتے تھے تو ہم اُن سے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں آئے ایک عرصہ بہت گیا لیکن آپ پھر بھی بھارت کی باتیں کرتے ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.