Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آل کرپٹ اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ہوچکے، شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے آل کرپٹ اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ہوچکے ہیں۔

شہباز  گل نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خوف میں مبتلا ان لوگوں کی نظر جواب دے چکی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انہیں اپنے انجام اور منفی چیزوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

شہباز گل نے کہا کہ باریاں لگا کر ملک لوٹنے والے آج ایک دوسرے کا دفاع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  حکومت نے سی پیک کو پیچھے کر دیا ہے۔

راناثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا، عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بھی درست سمت میں نہیں جارہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.