Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں کورونا کیسز 19557170، اموات 724339

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 24 ہزار 339 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 62 لاکھ 75 ہزار 76 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 993 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 64 ہزار 104 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 748 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 23 لاکھ 14 ہزار 186 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 51 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 17 ہزار 458 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 99 ہزار 702 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 42 ہزار 617 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار 416 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 854 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 347 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 9 ہزار 909 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 45 ہزار 476 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 51 ہزار 311 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 69 ہزار 407 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 649 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 63 ہزار 875 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 68 ہزار 825 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 250 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 196 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 503 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 61 ہزار 442 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 132 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 22 ہزار 567 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 511 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 5 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 93 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 793 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 596 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 815 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.