Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی تو میاں محمد شہباز شریف کی جگہ اُن کے مقررہ کردہ نمائندے نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

شہباز شریف کے وکلا نے نشاندہی کی کہ کوئٹہ میں خودکش حملے میں وکلا کی ہلاکت پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے کارروائی ملتوی کر دی جائے.

عدالت نے وکلا کی استدعا پر ریفرنس پر کارروائی 13 اگست تک ملتوی کر دی. جیل حکام نے ریفرنس کے شریک ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.