Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز، یووینٹس نے لیون کو 1-2 سے ہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت اطالوی کلب یووینٹس نے لیون کو دو ایک سے ہرا دیا، مجموعی سکور کی برابری اور اوے گول پرفرنچ ٹیم کو چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا ٹکٹ مل گیا، اطالوی کلب نے کوچ سیری کو فارغ کر دیا۔

چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز کا سیکنڈ لیگ LEG یووینٹس اور فرنچ کلب لیون آمنے سامنے ہوئے، فرنچ کلب کے ڈیپے نے بارہویں منٹ پنلٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی۔

جواب میں تینتالیسویں منٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے حساب چکا دیا، دوسرے ہاف میں کھیل سنسنی خیز ہو گیا، ساٹھویں منٹ پنلٹی کک کو رونالڈو نے کامیاب بنایا۔

دو ایک کی جیت سے مجموعی سکور دو دو رہا، فروری میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ LEGیعنی اوے گول کی بنیاد پر لیون کو چیمپئنز لیگ کے کوراٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔

میگا ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا دکھ اطالوی کلب یووینٹس نے کوچ مارزیو سیری  کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.