Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹیر اتھارٹی (نیپرا) نے 8 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جبکہ تین ماہ کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نیپرا نے نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کر دی، بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے وصولی ستمبر 2020 کے بجلی بلوں میں ہو گی، دسمبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کی گئی ہے، دسمبر کی مد میں اضافہ بھی ستمبر 2020 کے بجلی بلوں میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 11پیسے مہنگی کی گئی ہے، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کا اضافہ اگست کے بجلی بلوں میں ہو گا۔

فروری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی کی گئی ہے، فروری کی مد میں اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کی فیول پرائِس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10پیسے مہنگی کی گئی ہے، جبکہ مارچ کا اضافہ بھی اگست میں بجلی کے صارفین سے وصول ہو گا اور اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70پیسے سستی کر دی گئی، اپریل کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے سستی کی گئی ہے، مئی کا ریلیف صارفین کو اگست کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا، جبکہ جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 5 پیسے سستی کر دی گئی اور جون کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.