Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مایوس اختتام ،8ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن انداز میں ہوا، 100انڈیکس136پوائنٹس کی کمی سے 40029پوائنٹس پر بندہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کے 8ارب سے زائد ڈوب گئے ۔ گزشتہ روز شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا، بعد ازاں شہر میں طوفانی بارش نے سرمایہ کاروں کے ہاتھ کھینچ لیے اور منافع کے حصول کی خاطر انہوں نے شیئرز کی فروخت شرو ع کردی جس سے تیزی کی جانب جانے والی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی۔مجموعی طور پر 402 کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا جس میں سے 197 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،188میں کمی اور17میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ 74 کھرب 32 ارب رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.