Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونا2500روپے مہنگا، تولہ ایک لاکھ 32ہزار کا ہوگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی،لاہور (بزنس رپورٹر،سہیل احمد قیصر) سونے کی خریداری میں سرمایہ کاری نے قیمتی دھات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیں ، پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 2500 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 32 ہزار روپے کا ہو گیا جب کہ دس گرام سونا 2144 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے پر جاپہنچا،عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 54 ڈالر ہو گئی،اس وقت دنیا بھر میں سونے کی خریداری کا رحجان بہت بڑھ چکا ہے جس کے باعث اس کی طلب اور رسد میں واضح فرق نظر آرہا ہے جو کہ اس کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری طاہر محمود بھٹی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 23فیصد اضافہ ہوا جب کہ ہمارے ہاں اضافے کا تناسب 34فیصد رہا ہے ،ایک اندازے کے مطابق رواں سال سونے کی خریداری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو متوقع طور پر 20 سے 25فیصد منافع حاصل ہوسکتا ہے جو انتہائی پرکشش ہے ،تاہم اس صورت حال کے باعث خریداروں کے ساتھ چھوٹے دکاندار اور زیورات تیار کرنے والا کاریگر طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ ایک دکاندار عثمان رشید نے بتایا کہ موجودہ حالات میں اُن کیلئے کاروبار جاری رکھنا کافی مشکل ہوچکا ہے کیونکہ خریداروں کی قوت خرید میں بھی بہت کمی آچکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.