Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اخبارات کے واجب الادا بلز آئندہ چار سے پانچ روز میں کلیئر کردیئے جائینگے ،بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے نمائندہ وفد نے حاجی عبدالغفار لانگو کی سربرائی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند سے ملاقات کی وفد میں ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی ترین ، سیکرٹری اطلاعات مدثر ندیم ،سیکرٹری فنانس برکت علی شامل تھے وفد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کو اخباری صنعت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا
اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی پریس کی اہمیت اور اس صنعت کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں مقامی اخباری صنعت کی ترقی و ترویج کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے۔اس موقع پر انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری اشتہار ات کی مد میں اخبارات کی واجب الادا بلز آئندہ چار سے پانچ دن میں کلیئر کردیئے جائینگے

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اخباری اشتہاراتی بجٹ کو پی ایس ڈی پی سے منسلک کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان بذات خود دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد از جلد اخباری اشتہاراتی بجٹ کو پی ایس ڈی پی سے منسلک کردیا جائے گا جس سے نہ صرف اخباری مدیران ، اخبارات سے منسلک ورکرز کے مسائل حل ہونگے بلکہ مقامی پریس کو مزید بہتر طور پر پنپنے کا موقع میسر آئے گا۔ بشریٰ رند نے مقامی اخبارات و جرائد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخباری صنعت کا صوبائی حکومت کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اور کلیدی کردار رہا ہے یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ اس صوبے سے شائع ہونے والے اخبارات و جرائد حکومت کے مثبت کردار عوام الناس تک پہنچانے کا سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے واضح وڑن ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.