Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا تیزی سے آغاز،35ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس مزید90.96پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15پوائنٹس پر بند ہوا،52 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو 35ارب کا منافع ہوااور کاروباری حجم 7.93فیصدزائد رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 3.46پوائنٹس کے اضافے سے 19658پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس143.27پوائنٹس کے اضافے سے 32732 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 428کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور 22 میں استحکام رہا، مجموعی سرمایہ 83 کھرب92ارب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.