Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کنسٹرکشن پیکج اور منسلک ایمنسٹی سکیم میں ایک سال توسیع کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے آئندہ بجٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کا کنسٹرکشن پیکج اور اس سے منسلک ایمنسٹی اسکیم میں 30 جون 2022 تک توسیع کی جائے۔

پراپرٹی ٹرانسفر پر تمام فیسوں میں 50 فیصد جبکہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 75 فیصد کمی، تعمیراتی پیکج میں ایک سال کی توسیع کی جائے۔ کوئی نیا ٹیکس بھی نہ لگایا جائے، رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے بجٹ تجاویز دیدیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کی سکیم کی مدت 30 جون 2022 تک بڑھائی جائے۔ کورونا وائرس کے باعث ڈی سی ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ریئل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے جبکہ ڈیلرز کو ایف بی آر کے نوٹسز کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس کے علاوہ کیپٹل گین ٹیکس کیلئے تین سال کی شرط کو ختم کر دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.