Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا ہنزہ میں پل گرنے سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل کے پھٹنے سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں، وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے جبکہ وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل گرنے کے سبب متبادل راستہ تیار کرنے جبکہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے حکم کے تحت بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.