Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی عید کی چھ دن کی تعطیلات کے دوران تمام ماس ویکسینیشن اور کورونا ٹیسٹ سنٹرز کھلے رہیں گے ۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی ، جہاں چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو انسداد کورونا کی ویکسین کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ عید کی چھ دن کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے میں تمام ماس ویکسینیشن اور کورونا ٹیسٹ سنٹرز کھلے رہیں گے اوروہاں عملہ تعینات رہے گااس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عملے کی ان مراکز میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسران سرپرائز دورے کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.