Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021ء تک بند رہیں گے۔

ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021ء کو کی جائے گی۔

اس سے قبل کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، بلوچستان میں 23 ہزار 186، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 951، سندھ میں 4 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562، اسلام آباد میں 706، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 503 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.