Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق، ایک زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ گمبتے میں بچے پانی کی بڑی ٹیںکی کے نیچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹینکی نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ریحان، 6 سالہ عماد اللہ، 8 سالہ فرمان اللہ، 8 سالہ نفیسہ، 6 سالہ وجیہہ، 4 سالہ مروہ اور 5 سالہ منیبہ شامل ہیں۔ زخمی اور میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.