Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی عرب کا ایران کے ساتھ بات چیت کا اعتراف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی وزارت خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے، تاہم فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت پالیسی سازی کے سربراہ سفیر رائڈ کریملی نے ریاض کی طرف سے عوامی سطح پر پہلی بار تصدیق کی کہ دونوں ممالک براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔

رائڈ کریملی نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہم پر امید ہیں کہ معاملات کامیاب ہو جائیں گے، لیکن اس وقت بات کرنا قبل از وقت اور قیاس آرائی ہے۔

دوسری طرف عراقی صدر نے کہا کہ تہران اور ریاض کے اہلکاروں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور اپریل میں ہوا۔ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ بات چیت مفید رہی یا نہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ رابطے “ضروری، اہم” اور ابھی جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.