Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں مہنگائی کی شرح 17 فیصد تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں پھر سے0.50 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوگئی۔ 

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹا، ٹماٹر، چینی، دال مونگ، تازہ دودھ، گائے کا گوشت، بکرے کا گوشت، ویجی ٹیبل گھی،خشک دودھ، گڑ، سرسوں کا تیل اور  دیگر 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انڈے، آلو، پیاز، لہسن، ایل پی جی اور دال چنا سمیت 7 اشیا سستی ہوئیں جب کہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 19.81 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 17.15 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے 16.23 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.40 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور بچت بازاروں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.