Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کپتان جلد اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے : سینیٹر فیصل جاوید خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ گھبرانا بالکل نہیں ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے اور اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد قوم سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ آج قوم سے خطاب کریں گے۔

اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعے کو ہوگا اور رات میں وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا۔ بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔

دوسری جانب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے 1947ء میں اپنی گردنیں کٹوا کر واہگہ بارڈر ایک آزاد ملک میں رہنے کے لئے کراس کیا تھا۔ ہمارے بزرگوں کو شاید یہ پتا نہیں تھا کہ برطانیہ کی بجائے امریکا کی غلامی میں جا رہے ہیں۔ لگتا ہے اب 1947ء کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کے ڈر سے تمام چور اکٹھے ہوئے۔ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا اور اپوزیشن ہار گئی ہے۔ آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو بھی پتا لگ جائے گا کہ عوام میں بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں اور ضمیر فروشوں کی درگت کیسے بناتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ یااللہ اپنا کرم فرما۔ انشاء اللہ جیت اس عوام کی ہوگی۔ یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ گھبرانا بالکل نہیں ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن اس فیصلے میں بے شمار زمینی حقائق کو نظر انداز کر دیا گیا۔ غیر ملکی سازش، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ اور سندھ ہائوس میں ضمیروں کی منڈی پر خاموشی حیران کن ہے۔ تاریخ اس فیصلے پر اپنا جواب خود دے گی۔ عمران خان کے اگلے اعلان کا انتظار کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.