Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہوش حیات کی جگہ تمغہ امتیاز کی حقدار کہنے پر رابی پیرزادہ کا ردعمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایک سوشل میڈیا صارف نے رابی پیرزادہ کو مہوش حیات کی جگہ اصل تمغہ امتیاز کی حقدار قرار دیا ہے جس پر رابی پیرزادہ نے ردعمل دیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک مداح کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں شہزاد مینگل نامی شخص نے رابی پیرزادہ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے ’’ماشااللہ میری بہن آپ فخر پاکستان ہیں۔ تمغہ امتیاز آپ کو ملنا چاہئے تھا جو کہ مہوش حیات کو دیا گیا تھا پتہ نہیں اس میں کیا دیکھ کر ان کو دیاگیا۔

صارف نے مزید کہا ماشااللہ خلق خدا کی خدمت میں بھی آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں پینٹنگ میں بھی آپ کمال کرتی ہیں اللہ تبارک تعالیٰ آپ کے علم میں ، عمل میں اور زندگی میں برکتیں عطافرمائے آمین۔‘‘

رابی پیرزادہ نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا میرے بھائی مجھے تمغہ امتیاز سے بڑا تمغہ ملتا ہے جب کوئی ماں ہنستی ہے، جب کوئی بچہ پڑھتا ہے، جب کوئی میرے علاقے میں بھوکا نہیں سوتا، جب میں قرآن لکھتی ہوں عبادت کرتی ہوں۔ الحمداللہ۔

رابی پیرزادہ نے اس پوسٹ کے ساتھ پیغام لکھا جو لوگ شوبز چھوڑ کر واپس اسی دنیا میں جاتے ہیں ان کی توبہ قبول ہی نہیں ہوتی۔ ہر انسان جو مجھے دعا دیتا ہے وہ میری دعا میں شامل ہے۔ اللہ اور محمد ﷺ کا نام لینا میری زندگی ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کی چند نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے توبہ  کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ فلاحی کام کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.