Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے،گورنر بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( این این آئی)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک (بی ٹی ٹی این) کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے گورنر یاسین زئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں تھینک ٹینک کی عدم موجودگی اور ریسرچ سینٹرز کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے ماہرین اور محققین سے استفادہ نہ کر سکے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق بازئی، بی ٹی ٹی این کے کنسلٹنٹ بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے. اس کے علاوہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ ترین اور یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ حکومت تمام پی ایچ ڈی سکالرز پر باقاعدگی سے بہت بڑی رقم خرچ کرتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اعلیٰ ڈگری یافتہ افراد بھی اپنی تمام تر توجہ تحقیق پر ہی مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ بی ٹی ٹی این کے قیام سے نہ صرف جدید ریسرچ پر مبنی علم ودانش کو فروغ ملےگا بلکہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی مددورہنمائی ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں موجود قابل ماہرین اور محققین کے علم وتجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا اشد ضروری ہے. بعدازاں بیوٹمز یونیورسٹی اور بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.