Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورکمانڈرزکانفرنس:عسکری قیادت کا کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں حق خود ارادیت کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیریوں بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اجلاس کے دوران مشرقی سرحد اور کنٹرول لائن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جبکہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جبکہ کورونا کی تیسری لہر سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

شرکا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلح افواج کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔ شرکا نے افغان امن عمل اور جاری کوششوں میں مثبت پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عکسری قیادت کو دوست ممالک کے ساتھ جاری فوجی مشقوں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.