Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا نے فلسطینیوں کی امداد بحال کر دی، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  : جوبائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے روکی گئی فلسطینیوں کی امداد بحال کردی، اقوام متحدہ نے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطینیوں کو 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد ملے گی جس کا آغاز اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی فنڈنگ کیساتھ ہو گا۔ ا مریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو 15 کروڑ ڈالر ، معاشی و ترقیاقی امور کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ ایک کروڑ ڈالر قیام امن کے پروگراموں کیلئے ہوں گے ۔

اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے مذکورہ امریکی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطین کو امداد کی بحالی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.