Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیا بجٹ آنے والا ہے لیکن پتہ نہیں وزیر خزانہ کون ہوگا: محمد زبیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیا بجٹ آنے والا ہے لیکن پتہ نہیں وزیر خزانہ کون ہوگا، نااہل حکومت تین وزیر خزانہ اور 5 چیئرمین ایف بی آر بدل چکی ہے، یہ لوگ رہیں تو ملک میں مزید تباہی آئے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچھلے سال گروتھ ریٹ منفی ہوا، پاکستان میں 3 جنگیں ہوئیں، مشرقی پاکستان الگ ہوا، بڑے بڑے بحران آئے مگر گروتھ ریٹ منفی نہیں ہوا، ماضی میں بہترین ٹیم ہونے کا دعوی کرنے والے وزیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن عام عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر جا کر یہ نہیں چیک کرتے کہ چینی کیوں مہنگی مل رہی ہے، وہ روز آکر یہ بتاتے ہیں کہ 3 مزید ایف آئی آرز کٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عامرکیانی نے ادویات میں کرپشن کی، انہیں پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا، مریم نواز کی لندن روانگی سے متعلق 5 وزیر بات کرچکے ہیں، مریم نواز کہہ چکی جب تک حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گی لندن نہیں جائیں گی، وہ کہیں نہیں جا رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.