Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر خارجہ شاہ محمود کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا، انہیں انسٹی ٹیوٹ کے دائرہ کار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے، جہاں محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.