لاہور : آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21سے 25اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ۔
لیگ سپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ تھے ۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دیدی ۔