Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں ، عبدالواحد صدیقی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین  : جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے میڈیا ہاؤس پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کا اختیار حکمرانوں کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کے ہاتھوں میں ہے مسائل تب حل ہوں گے جب اختیارات حکمرانوں کے پاس ہو ہمارے وزیر اعلیٰ بلوچستان انہتائی بے بس ہے وہ اسسٹنٹ کمشنر تک کا ٹرانسفر نہیں کرسکتا صوبے میں غیر ضروری اسکیمات پر تقریبا 40 ارب روپے لگائے گئے ہیں بڑھتی آبادی کیوجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں پچھلے بجٹ میں تربت کیلئے 7ارب، حب کیلئے تقریبا8 ارب جبکہ پشین کیلئے صرف ایک ارب روپے مختص کئے گئے آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پشین کی آبادی 8 لاکھ کے قریب ہے جبکہ قلات کی آبادی پشین سے کم ہے لیکن اسکے باوجود پشین کو نظر انداز کرنا صوبائی حکومت کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس ملازمین کے مطالبات درست ہیں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضاضہ کریں انہوں نے کہا کہ انکے حلقے میں 56پرائمری سکولز اساتذہ کی عدم تعیناتی کے باعث بند پڑے ہیں سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں بھرتیاں نہیں ہورہی انہوں نے مزید کہا کہ پشین میونسپل کارپوریشن کے ڈیلیوجز ملازمین جو گزشتہ دو برسوں سے برطرف ہیں جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اگر وزیر بلدیات انہیں بحال نہیں کراسکتے تو مستعفی ہو جائے پشین ایک پرامن ضلع تصور کیا جاتا تھا لیکن اب منصوبے کے تحت ڈسٹرکٹ حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.