Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ عمارت بن جاتی ہے: چیف جسٹس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : شاہراہ قائدین تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ عمارت بن جاتی ہے، پوری عمارت نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہراہ قائدین تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق عمارت نالے پر نہیں، جس پر چیف جسٹس کمشر کراچی پر برہم ہوئے اور کہا ایس بی سی اے کو چھوڑیں، آپ کو براہ راست حکم کا مطلب آپ کو جواب دینا ہے، پوری عمارت نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہیں، کیوں غلط بیانی کر رہے ہیں آپ۔

چیف جسٹس ڈی جی ایس بی سی اے پر بھی برہم ہوئے اور کہا کل سپریم کورٹ کی عمارت کسی کو دے دیں گے آپ لوگ، کل وزیراعلی ہاوس پر کسی کو عمارت بنوا دیں گے آپ لوگ، دنیا کو معلوم ہے کون چلا رہا ہے ایس بی سی اے، ایک مولوی کو ڈی جی ایس بی سی اے بنا کر لا کھڑا کر دیا، آپ کا خیال ہے کہ آپ ڈی جی ایس بی سی اے ہیں، ہر مہینہ ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتا ہے، سب رجسٹرار آفس، ایس بی سی اے اور ریونیو میں سب سے زیادہ پیسہ بنایا جاتا ہے، آپ کچھ اعتراض کریں گے تو آپ کو ہٹا دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.