Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : بے گھر افراد کیلئے حکومت کا شاندار اقدام، وزیراعظم نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیں گے، قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں، سکمیں لانچ ہو رہی ہیں۔

فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرت ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے، سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کر سکتا تھا، 600 گھر کچی آبادی کے لوگوں کو دے رہے ہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج سسٹم ہے نہ پینے کا صاف پانی، ہماری معیشت پر قرضوں کا دباؤ ہے، آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.