Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:61فیصدحصص کی قیمتیں کم ،64ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کے بادل چھا گئے ،کے ایس ای 100انڈیکس451پوائنٹس کی کمی سے 43953پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کے 64ارب ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا جبکہ61.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواتاہم مالیاتی اداروں اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ تھمنے اور منافع کی خاطر سرمائے کے انخلاء کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30انڈیکس233پوائنٹس کی کمی سے 18012پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30292.04پوائنٹس سے کم ہو کر30042.73پوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر77کھرب71ارب روپے رہ گیا،گزشتہ روز 20ارب روپے مالیت کے 37کروڑ5لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے جب کہ منگل کو16ارب روپے مالیت کے 30کروڑ59لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر391کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،239میں کمی اور19 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.