Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں عمدہ بیٹنگ کی:وسیم اکرم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں تاہم گریٹ جاوید میانداد نے اس رن آؤٹ پر بہت زبردست جواب دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے پہلے کریز پر پہنچوں بعد میں ادھر ادھر دیکھوں، جبکہ فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ میرے کرکٹ ایکسپرٹ بھائیو میری ایک بات مان لو، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہئے ہمیں حکمت عملی مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.