لاہور( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سات درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ کپتان بابراعظم دوسرے ، روہت شرما تیسرے اور روز ٹیلر کا چوتھا نمبر ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی باؤلرز کی رینکنگ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ پہلے ، مجیب الرحمٰن دوسرے اورمیٹ ہینری تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی باؤلرز رینکنگ کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر باؤلنگ رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن پہلے ، بین سٹوکس دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں واحد پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں۔
مشرق مزید