Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گرین شرٹس نے افریقی قلعے پر فتح کا جھنڈا لہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینچورین ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے ۔ سینچورین میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 49.3 اوورز میں 292 رنز بناسکی، قومی ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ملان، پہلکوائیو اور کائل ویرینے کی نصف سنچریاں بھی جنوبی افریقہ کو شکست سے نہ بچاسکیں، ملان نے 70 رنز کی اننگز کھیلی،پہلکوائیواور کائل ویرینے بالترتیب 54 اور 62 رنز بناسکے ۔اوپنر مارکرم 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے ،سمٹ کو 17 رنز پر عثمان قادر نے آؤٹ کیا، کلاسن 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کیشو مہاراج کو 19 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا، بیرن ہینڈرس ایک رن بناسکے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 321 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے مسلسل دوسرے میچ میں پروٹیز کے خلاف دوسری سنچری سکور کی، فخر زمان 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، امام الحق نے 57 رنز بنائے ۔کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے 94 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، وہ میچ کے آخری بال پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے ، بابر اعظم کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔میچ کے آخری لمحات میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر 24 گیندوں پر 36 رنز کی شراکت داری قائم کی، حسن علی نے ایک اوورز میں چار چھکے بھی جڑتے ہوئے محض 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔طویل عرصے بعد فائنل الیون میں شامل ہونے والے سرفراز احمد قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکے اور 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، وکٹ کیپر محمد رضوان 2، آل راؤنڈر فہیم اشرف 1 اور محمد نواز 4 رنز بناسکے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشومہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈن مارکرم نے دو جبکہ جے جے سمٹ نے ایک وکٹ حاصل کیں۔فخر زمان کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.