Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور: یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ نایاب، شہری لمبی قطاروں کے باوجود خالی لوٹنے پر مجبور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ نایاب ہو گئیں، صرف ایک، ایک کلو گھی چینی اورآٹے کے لیے مرد و خواتین گھنٹوں طویل قطاروں میں لگنے پر مجبورہیں۔

اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سب دعوے ہوا ہوئے۔ جب صرف ایک ایک کلو چینی اور گھی حاصل کرنے کے لیے مرد و خواتین اور بچے گھنٹوں تک قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوجائیں لیکن چار چار گھنٹوں تک کھڑے رہنے کے بعد بھی صرف ناکامی ہی ہاتھ لگے تو جذبات کا کیا عالم ہوگا۔

رمضان المبارک کی آمد کے تناظر میں یہ صورت حال مزید افسوس ناک ہوجاتی ہے لیکن دوسری طرف حکام کے دعوے دیکھے جائیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اب بنیادی اشیائے ضروریہ کا حصول بھی مشکل تر ہوچکا ہے۔

دوسری طرف حکام نے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا ہے کہ اشیا کی سپلائی کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.