Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا۔ رہنما پیپلزپارٹی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

یوسف رضا گیلانی نے اپیل میں موقف اپنایا کہ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چئیرمین سینیٹ قرار دیا جائے، سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.