Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کھوکھلے نعرے لگانے والے والوں کی سیاست جلد دفن ہو جائے گی : نواب زہری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے لانگ مارچ کا اعلان کرکے اپنی ہچکولے کھاتی سیاست کو بچانے کے آخری کوشش کررہے ہیں نعروں ‘ وعدوں اور اعلانوں سے عوام کو ورغلا کر ایک پھر اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ساون کے اندھوں کی مانند ہیں جو اپنی سیاسی حالت کا ادراک کئے بغیر سہانے سپنے دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیانواب ثناءاللہ زہری نے کہاکہ یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آج جو لوگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کو ان کے حقوق دلانے کے دعویدار بننے بیٹھیں ہیں ان سب لوگوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں پورے ملک اور بلخصوص بلوچستان کو نظرانداز کئے رکھا مگر جب کرسی گئی تو انہیں ملک کے غریب عوام کا خیال آیا مگر ہم انہیں یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اب وقت اور حالات ان کے اختیار میں نہیں ہیں ملک کے عوام ان کی حقیقت سے آشنا ہو چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ تمام عناصر محض اپنی کھوئی ہوئی کرسی کے حصول کے لئے برسرپیکار ہیں جنہیں عوام کے دکھ اور تکلیف سے کوئی سروکارنہیںجہاں تک بات بلوچستان کی ہے بلوچستان کے غیور عوام سیاسی بصیرت کے حامل ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ قوم مذہب اور زبان کے نام پر کس طرح انہیں لوٹا گیا اور آج اہل بلوچستان مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے پی ڈی ایم کے ان لوگوں کو مسترد کردیا ہے جو کہیں نہ کہیں نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں بلکہ ایک بار پھر درغ گوئی کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو بند گلی میں دکھیلنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آج انہی لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جو ان کی تکلیف کا ادراک رکھتے ہیں بلکہ اس کے تدارک کے لئے اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بلوچستان کا مستقبل اس وقت ہی مکمل طور پر روشن ہوگا جب ہم سب ملکر ایک ایسی سیاسی جہد کو اس کی منزل تک پہنچائیں جس میں عوامی مفادات سرفہرست ہوں انہوں نے کہا کہ آج بھی وقت گیا نہیں ہے ہم بلوچستان کے عوام سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ تمام ان سیاسی جادوگروں کو مستردکردیں جنہوں نے محض جھوٹ کے منتر پڑھ کر عوام کے حقوق غائب کردیا تھا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان کے عوام ایک ایسی جہد کو منزل تک پہنچائیں گے جس کے رہتے ہوئے خوشحالی اہل بلوچستان کے قدم چومے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.