Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد 18877ہوگئی محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے شبے میں 513افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئٹہ سے پانچ، کیچ سے دو جبکہ لسبیلہ سے کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 18877ہوگئی جبکہ 519افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے12مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18593ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 88ہے جبکہ اب تک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد196ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.