Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت بلوچستان صحت عامہ اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صحت عامہ اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر کے ہسپتالوں میں اپگر یڈیشن اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی طور پر ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دے رہی ہے۔ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی صحت کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ا س سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کوجامع رپورٹ مرتب کر کے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے صحت کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ اور اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افراد سے سختی سے نمٹنا جائے گا۔ ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور بجٹ کے درست استعمال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات ہیں۔ بجٹ کے غلط استعمال اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی بارے شکایات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.