Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم سے گہری دلچسپی ہی ہمارے روشن مسقبل کی ضمانت ہے:گورنر بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ پنجاب میں بلوچستان کے طلباءکی اسکالرشپ اور سیٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. اس ضمن میں ہم گورنر پنجاب سمیت سے دیگر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں. توقع ہے کہ بلوچستان کے طلباءکو درپیش مشکلات کا بہت جلد پائیدار حل نکالا جائے گا. یہ بات انہوں نے پیر کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کی میڈیکل سیٹوں پر منتخب ہونے والے طلباءو طالبات پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کئی. ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج کے طلباءہمارے روشن مستقبل کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں لہٰذا ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔گورنر یاسین زئی نے وفد کو بتایا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباءکو درپیش مشکلات سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھی اپنے بلوچستان کے دورے کے موقع پر بھی آگاہ کیا تھا اور گورنر پنجاب نے بلوچستان کے طلباءکیلئے سکالرشپ کی بحالی اور دیگر تعلیمی مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں بالخصوص پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہی اسٹوڈنٹس ملک و صوبے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے. صوبہ بلوچستان کے طلباءکے تعلیمی ذوق وشوق کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی تعلیم سے گہری دلچسپی ہی ہمارے روشن مسقبل کی ضمانت ہے۔گورنر بلوچستان نے وفد کو درپیش مسائل ومشکلات کے پائیدار حل پانے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.