Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان کمپنسیشن ایکٹ 2021 کی تجاویز پر غور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان حکومت مزدور تنظیموں اور صنعت کاروں نے کمپنسیشن ایکٹ 2021 کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کمپنسیشن ایکٹ 2021 کی منظوری اور صوبائی کابینہ کی جانب سے اس قانون پر اٹھنے والے سوالات کے جواب اور اس قانون کو تینوں اسٹیک ہولڈرز حکومت صنعتکاروں اور مزدور تنظیموں کی جانب سے گوادر اور بعد ازاں کراچی میں مشاورت اور بحث کے بعد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی جس کے تحت بلوچستان کے صنعتی مزدوروں و ملازمین کے ورثا۶ کو سندھ پنجاب کی طرز پر 5 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔کمپنسیشن لا۶ 2021 کے سلسلے میں محکمہ لیبر بلوچستان کے زیر اہتمام گوادر میں دو فروری اور کراچی میں چار فروری کو سیکرٹری لیبر بلوچستان سائرہ عطا۶ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوئے جس میں گوادر میں مقامی صنعت کاروں اور پی ٹی سی سی کے ممبران نے شرکت کی کراچی میں ہونیوالی میٹنگ میں حب اور کراچی کے صنعت کاروں نے شرکت کی اجلاسوں میں ڈی جی لیبر بلوچستان سعید احمد سرپرہ ڈپٹی ڈائر یکٹر لیبر ظاہر علی نے کمپنسیشن ایکٹ 2021 کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کی جانب سے عابد بٹ پاکستان لیبر فیڈڑیشن کے سلطان خان نے پاکستان کی بڑی صنعتوں سمیت کولمائنز اورشپ بریکنگ میں بنگلہ دیش افغانستان اور برما سے آکر یہاں محنت مزدوری کرنیوالے محنت کشوں کے حقوق پر بات رکھی اور حکومت و صنعت کاروں پر زور دیا کہ کمپنسیشن کی ادائیگی میں ان مزدوروں کے حقیقی لواحقین کے حقوق کا خیال رکھیں جس پر فیصلہ ہوا کہ کہیہ رقم ان مزدوروں کو بھی ادا کی جائے گی۔ اجلاس میں گڈانی شپ بریکنگ ایکٹ 2021 کے حوالے تجاویز رکھی گئیں جس پر صنعت کاروں اور مزدوروں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ اس حوالے بی ڈی اے کے رولز کا جائزہ لیا جائے جس پر سثیک ہولڈرز نے اتفاق کیا۔ اجلاس میں آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹین سین اور آئی ایل او کے پروگرام آفیسر عابد نے لیبر قوانین پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بلوچستان میں لیبر قوانین کی تیاری کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.