Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیپلزپارٹی کاسینیٹ انتخابات پرصدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے جاری کردہ صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں میچ فکسنگ کی کوشش کررہی ہے، سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔سلیکٹیڈ امیدواروں کے لئے پہلے جنرل الیکشن میں دھاندلی کرائی گئی اب سینیٹ الیکشن میں پھر ایسا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حالات جو بھی ہوں ہم سینیٹ الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے .خفیہ رائے شماری ہر شہری کا حق ہے من مانی ترامیم سے سپریم کورٹ اور پارلیمان کو متنازعہ کیاجارہاہے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خفیہ رائے شماری ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ دباؤ اور اثر و رسوخ اور کسی ممکنہ انتقامی کارروائی سےبچانے کے لیے یہ حق ہر شہری کو دیا گیا ہے۔  صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب ہوں یا سینیٹر کے انتخابات ان کے لیے یہ اصول تسلیم کیا گیا ہے۔ اب ہمارے اس حق پر حملہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں لیکن حکومت صاف شفاف اور غیر متنازع سینیٹ انتخابات نہیں چاہتی۔ ان کے پاس بہت وقت تھا ، تین سال میں جامع قانون سازی نہیں کی گئی۔ تاہم  سینیٹ میں ہم اوپن ووٹ میں بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ڈی ایم اوپن بیلٹ میں حکومت کو  ٹف ٹائم دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ حکومت کی نیت  خراب ہے، ان کا خیال تھا کہ سینیٹ میں انہیں کھلا میدان ملے گا اور ان کا کوئی مقابل نہیں ہوگا۔ لیکن پی ڈی ایم کے میدان میں اترنے کے بعد ان حالات بدلنے کا احساس ہوا ہے۔ حکومت کو اندازہ ہے کہ ان کے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حکومت  کے ساتھ نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے اور تاریخی مثالیں موجود ہیں۔ ریفرینس عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم ہم صدارتی آرڈنینس کو چیلنج کریں گے اور سندھ حکومت کی جانب سے بھی چیلنج کیا جائے گا۔  اگر یہ سازش کام یاب ہوتی ہے تو پھر ارکان اسمبلی  کے ووٹ ڈالنے کا کیا فائدہ رہ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.