Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعظم اور وزراء کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے، عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گائے بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم اور وزرا  کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپےکی کرپشن کےکیس والےکہتے ہیں ہمیں این آراودےدو۔ غریب جس پربھینس چوری کا کیس ہووہ جیل میں سڑتا ہے۔ گائے، بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا، وزیراعظم کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔

پاکستان بنانےمیں علماومشائخ کااہم کردارہے۔ دنیاکی تاریخ میں پاکستان واحدملک ہےجواسلام کےنام پربنا۔ قائداعظم پاکستان کوبطوراسلامی فلاحی ریاست دنیاکارول ماڈل بناناچاہتےتھے۔ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیےکوشاں ہیں۔ پاکستان جس مقصدکے لیے بنا اس کی تعبیر کے لیے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.