Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی افریقا کیخلاف جیت خوش آئند، کھیل میں مزید بہتری لانا ہو گی: بابر اعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا 18 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد کہنا ہے کہ ہم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پروٹیز ٹیم کو95 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کی پہلی بار قیادت کرنے والے نوجوان کپتان نے جیت کے بعد خوشی سے سرشار لہجے میں کہا کہ یہ ایک خوش آئندہ علامت ہے لیکن ہمیں اپنے کھیل میں بہتری لانی ہو گی۔

بابراعظم نے مسلسل ہار کے بعد پاکستانی ٹیم کی اس فتح پر کہا کہ جیت کی بہت ضرورت تھی اور سیریز جیتنے کی بہترین بات یہ ہے کہ اب ہم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.