Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک فوج کا چین سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین قومی مہم کیلئے دینے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے قوم کیلئے جذبہ ایثار، افواج پاکستنان نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین قومی مہم کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کیلئے انسداد کورونا ویکیسین کا عطیہ دیا گیا، پاک فوج پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم کی خدمت کے روایتی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاک فوج کو ملنے والی تمام ویکسین قومی مہم کیلئے دی جائے گی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کا حق ہے، اس لئے انہیں لگائی جائے گی، ہیلتھ کیئر ورکرز قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، ہیلتھ کیئر ورکرز وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ کر قیمتی جانیں بچا رہے ہیں

میجر جنرل بابر افتخار نے دوست ملک چین اور پیپلز لبریشن آرمی کا ویکسین عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.