Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قلات اراضی مسئلہ باہمی بات چیت سے حل کرنیکی ضرورت ہے، لشکری رئیسانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی سے ٹکری شفقت اللہ لانگو کی سراوان ہاؤس میں ملاقات ۔ ملاقات میں گذشتہ دنوں قلات کے علاقہ “ڈلو” میں خان قلات فیملی اور لانگو قبیلہ کے طائفہ سمک زئی کے مابین اراضیات پر تنازعہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انہوں نے بات چیت میں کہا کہ بلوچستان راوایات کا امین صوبہ اور بلوچوں کے اپنے رسوم و روایات ہیں۔خان قلات اور احمد زئی خاندان سمیت تمام قبائل ہمارے لئے قابل احترام ہیں لہذا اختلافات و تنازعات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا دینا اور پگڑیاں اچھالنے کے بجاے باہمی گفت و شنید کے ذریعے مسائل کے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ دنوں ٹکری شفقت لانگو اورمیر سعید لانگو کے پرنس محی الدین بلوچ اور آغا موسی جان بلوچ سے ملاقات کے بعد سمک زئی طائفہ کے نمائندگان سے بھی ملاقات اور مسئلے کو بات چیت اور ثالثان کے ذریعے حل پر اتفاق کیا گیا ۔گذشتہ دنوں نوابزادہ میر لشکری رئیسانی نے بھی پرنس محی الدین بلوچ و پرنس موسی جان بلوچ سے اس حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سراوان ہاؤس ہر وقت قبائلی تنازعات کے حل کے لئے پیش پیش رہا ہے تاہم یہ بات وضاحت طلب ہے کہ بلوچی روایات و باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے سوشل میڈیا پر ثالثان کے انتخاب کے بجائے روبرو ملاقات کے ذریعے ثالثان کے انتخاب کو عملی جامہ پہنانے عمل پر زور دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.