Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منگچر کلی خراسانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

منگچر کے علاقے کلی خراسانی کے نزدیک زمیندار حاجی پیر جان محمد حسنی کے رگ (بورنگ )  پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے رات ساڑھے بارہ بجے  کے قریب آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے علی رضا سکنہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو زخمی اور  تین افراد شاہنواز ، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمار   ساکنان صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو ہلاک کردیا اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ میجر رسالدار علی اکبر مینگل نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمدحسنی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے زخمیوں اور نعشوں کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.