Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : فروری کا پہلاہفتہ مثبت،81ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) سال2021کے دوسرے ماہ کا آغاز اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ، فروری کے پہلے ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس46300 سے بڑھ کر46900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 81ارب سے زائد کا منافع ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب سے بڑھ گیا تاہم 49.39فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ،گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر انڈیکس ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی بنا چکا ہے ۔ گزشتہ ہفتے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں چار دن تک محدود رہیں،بیشترمعاشی شعبوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں دو دن تیزی رہی اور انڈیکس 685 پوائنٹس بڑھ گیا جب کہ دو دن کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور اس دوران انڈیکس 164پوائنٹس لوز کر گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای100انڈیکس 520پوائنٹس کے اضافے سے 46905پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 257 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19575 پوائنٹس جب کہ آل شیئرز انڈیکس 32061 پوائنٹس سے بڑھ کر32386پوائنٹس پر جا پہنچا ، گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 30ارب روپے مالیت کے 69 کروڑ 36 لاکھ 15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 23 ارب روپے مالیت کے 46کروڑ80لاکھ62ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر1727کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 799کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،853میں کمی اور75میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.