Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوسف کرکٹرزکی پاور ہٹنگ غیر معمولی بنانے کے خواہاں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ، ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی نگرانی میں ہو رہی ہے اور ان میں سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہیں جو نوجوان بیٹسمینوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔محمد یوسف بیٹسمینوں کی بیٹنگ کی خود ویڈیو بناتے ہیں اور بیٹسمینوں کو بعد میں دکھاتے ہیں، نوجوان حیدر علی کی بیٹنگ پر ان کا خاص فوکس ہے ۔قومی ٹیم کے سابق بلے باز بیٹسمینوں کی پاور ہٹنگ کو بھی غیر معمولی بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے خصوصی طور پر سلیب کا انتظام کرایا اور پھر دیگر کوچز کے ہمراہ بیٹسمینوں کو پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرائی۔محمد یوسف نے خود بھی پاور ہٹنگ کر کے سکواڈ میں شامل بیٹسمینوں کو ٹپس دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.