Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بہادری سے کھیلا اور اللہ نے عزت دلوائی :محمد رضوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر) وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹنرشپ لگتی رہتی ہے کیونکہ پانچ دن کامیچ ہوتاہے ،جیسے ہماری پارٹنرشپ لگی ویسے ان کی لگی، لیکن ہم ان کی پارٹنرشپ توڑ دیں گے ،تیسرے دن جب پاکستان کھیل رہا تھا تو تب پچ پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل تھا، ہماری میچ سے قبل اور آج بھی جو میٹنگ ہوئی ہے تو اس میں یہی بتایا گیا کہ ہم نے صرف جیت کیلئے جانا ہے ، ہم کل سائوتھ افریقہ کو جلدی آئوٹ کریں گے اور ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتیں گے ،بہادری اللہ کو پسند ہے ۔ اس لیے بہادری سے کھیلا اور اللہ نے عزت دلوائی اورسنچری کر ائی ۔نمبر 6 یا 7 پر پریشر زیادہ ہوتا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں اس صورتحال میں کھیلنا پڑتا ہے ۔ماضی میں اسد شفیق نے اس نمبر پر کافی سکور کیا اور ان کے کھیل سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ، یاسرشاہ نے مجھے کہا کہ پچاس تو میں بھی کر لیتا ہوں اگر آپ نے آج سنچری کی تو میں اپ کو بلے باز مانوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.