Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا پابندیاں ختم کرے پھر معاہدے پر عمل ہوگا : ایران

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران :  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ امریکا تمام پابندیاں ختم کرے تو ایران ایٹمی معاہدے پر پھر سے عملدرآمد شروع کردے گا۔تہران میں فضائیہ کے افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر اس وقت واپس آئے گا جبکہ امریکا کی جانب سے تمام پابندیاں، زبانی اور تحریری نہیں بلکہ عملی طور پر ختم ہوجائیں گی۔ امریکا اور یورپ والوں کو شرائط لگانے کا حق حاصل نہیں کیونکہ انہوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یہ ایران ہے جسے اس بارے میں شرائط لگانے کا حق حاصل ہے اور جو ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہا ہے ۔انہوں نے امریکا میں رونما ہونیوالے واقعات اور ٹرمپ کے زوال کو واشنگٹن کی طاقت اور سماجی و سیاسی نظام کی پستی قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.