Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہریانہ : بھارتی کسانوں کی بڑی پنچایت، 50 ہزار کی شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دلی :  بھارت میں کسا ن تنظیموں کے مظاہرے 72ویں روز بھی جاری رہے ،ہریانہ میں کسان تنظیموں کی بڑی پنچایت ہوئی جس میں 50ہزار کسانوں نے شرکت کی،پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما درشن پال نے کہاکہ ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ختم کرکے مرکزی اتحاد کو ایک جھٹکا دینا چاہیے ،ہریانہ کی کسان مخالف حکو مت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ ہریانہ کی ریاستی سرکار پر دباؤ بڑھایاجائے ،راکیش تیکیٹ نامی کسان رہنما نے کہاکہ مطالبات پورے ہونے تک گھر واپس نہیں جائیں گے ،ادھر کسانوں کی حمایت میں ہر ٹویٹ پر اکاؤنٹ بند کرانے پر بھارتی حکومت اور ٹو یٹر کے مابین اختلافات پیداہوگئے ،ٹو یٹر نے مزید 250 اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔بھارتی حکومت کی خواہش ہے کہ ٹو یٹر ان اکاؤنٹس کو بھارتی سائبر کرائم قوانین کے تحت معطل کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.